Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدترین شکست پر مصباح الحق اور وقار یونس کی صفائیاں

شائع 03 دسمبر 2019 03:04pm

ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق صفائیاں دینے لگے، ان کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کے نہ ہونے پر نوجوان بولرز پر انحصار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اظہر علی، یاسر شاہ اور محمد عباس کی پرفارمنسز تشویش کا باعث ہیں۔

دوسری جانب بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ یہی لڑکے پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں وقت دیں۔

سپرائز پیکج سے مصباح خود سرپرائز ہوگئے، وائٹ واش شکست کے جواز تراشنے لگے۔ مصباح کہتے ہیں نوجوان بولرز پر انحصار مجبوری تھی۔ سینئر کھلاڑیوں کا پرفارم نہ کرنا تشویشناک ہے۔

بولنگ کوچ وقار یونس دفاع میں بولے کہ یہی لڑکے پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔

شکست خوردہ پاکستان ٹیم بدھ کے روز آسٹریلیا سے واپسی کا سفر شروع کرے گی۔