Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا نے لبنان کی فوجی امداد بحال کردی

شائع 03 دسمبر 2019 02:45pm

امریکا نے لبنان کی فوجی امداد بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن نے لبنان کی ایک سو پانچ ملین ڈالر کی معطل کی گئی امداد بحال کردی ہے ، دوبارہ بحال کی گئی امداد پہلے بھی کانگریس کو  بغیر کسی وضاحت کے بند کی گئی تھی۔

لبنان میں آجکل سیاسی بحران جاری ہے اور وہاں پر حال ہی میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے  اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے ۔ انہوں نے یہ استعفی کئی دنوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد دیا ہے ، اور اب لبنان میں اصلاحات لانے کیلئے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مشاورت جاری ہے۔

لبنان پر  امریکی فوجی امداد کی بندش پر تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس سے بیروت پر روس اور ایران کے اثرورسوخ میں اضافہ ہوگا اور یہاں پر القاعدہ اور داعش کو قدم جمانے کے مواقعے میسر آئیں گے۔امریکی انتظامیہ کی جانب سے لبنان کی فوجی امداد ایسے وقت میں بند کی گئی تھی جب وہاں پر انیس سو تینتالیس کے بعد سے سب سے زیادہ مظاہرے جاری ہیں اور انہی مظاہروں کی بدولت وہاں پر اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں بھی ہورہی ہیں۔