امریکا نے لبنان کی فوجی امداد بحال کردی
امریکا نے لبنان کی فوجی امداد بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن نے لبنان کی ایک سو پانچ ملین ڈالر کی معطل کی گئی امداد بحال کردی ہے ، دوبارہ بحال کی گئی امداد پہلے بھی کانگریس کو بغیر کسی وضاحت کے بند کی گئی تھی۔
لبنان میں آجکل سیاسی بحران جاری ہے اور وہاں پر حال ہی میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے ۔ انہوں نے یہ استعفی کئی دنوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد دیا ہے ، اور اب لبنان میں اصلاحات لانے کیلئے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مشاورت جاری ہے۔
لبنان پر امریکی فوجی امداد کی بندش پر تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس سے بیروت پر روس اور ایران کے اثرورسوخ میں اضافہ ہوگا اور یہاں پر القاعدہ اور داعش کو قدم جمانے کے مواقعے میسر آئیں گے۔امریکی انتظامیہ کی جانب سے لبنان کی فوجی امداد ایسے وقت میں بند کی گئی تھی جب وہاں پر انیس سو تینتالیس کے بعد سے سب سے زیادہ مظاہرے جاری ہیں اور انہی مظاہروں کی بدولت وہاں پر اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں بھی ہورہی ہیں۔
Comments are closed on this story.