Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سکوک بانڈز کی ادائیگی کردی

شائع 03 دسمبر 2019 01:58pm

پاکستان نے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سکوک بانڈز کی ادائیگی کردی۔ بانڈز نومبر2014 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری کئے گئے تھے۔

پاکستان نے انٹرسٹ سمیت سکوک بانڈز کے ایک ارب ڈالر سے زائد ادا کردیے۔پانچ سالہ مدت کے سکوک بانڈز پر 6.7پانچ فیصد منافع بھی دیا گیا۔

بانڈز نومبر 2019 میں میچور ہوئے۔ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر سات ارب ڈالر سے نیچے آنے کا خدشہ ہے۔

پاکستان نے2016 میں بھی ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کئے تھے۔جن کی ادائیگی 2021 میں واجب الادا ہوگی۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے سکوک کی ادائیگی کےلئے ڈالر کا مناسب انتظام کیا تھا۔جس کی وجہ سے ادائیگی کے باوجود شرح مبادلہ میں استحکام رہا۔

انٹربینک میں آج ڈالر تین پیسے کمی سے155 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔