Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر پر جوتا اچھال دیا گیا

شائع 03 دسمبر 2019 01:54pm

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر پر ایک کنسرٹ کے دوران نامعلوم شخص کی جانب سے جوتا اچھال دیا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

گلوکار عاصم اظہر کچھ عرصہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خوب خبروں کی زینت بنے تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نامعلوم شخص کی جانب سے اُن پر پرفارمنس کے درمیان جوتا اچھالا گیا ہے۔

واقعے پر گلوکار کے مداحوں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس عمل کو سراسر جہالت قرار دیا جارہا ہے۔