Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بناء کوئی رنز دیئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

شائع 02 دسمبر 2019 06:26pm

کھٹمنڈو: نیپال کی خواتین کرکٹ ٹیم کی گیند باز انجلی چاند نے بناء کوئی رنز دیئے 6 کھلاڑی آؤٹ کرنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

انہوں نے اپنے تباہ کن بولنگ اسپیل میں صرف 13 گیندیں کیں اور بناء کوئی رنز دیئے حریف ٹیم مالدیپ کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

نیپال کی 24 سالہ گیند باز انجلی چاند کی خطرناک بولنگ کے سامنے مالدیپ کی کوئی بھی کھلاڑی نہ ٹِک سکی اور پوری ٹیم محض 16 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نیپالی ٹیم نے مطلوبہ ہدف کے حصول کیلئے صرف 5 گیندوں سہارا لیا۔

میچ کی بہترین کھلاڑی کا سہرا انجلی کے ہی سر سجا، انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہیٹرک بھی کی جبکہ بناء کوئی رنز دیئے 6 کھلاڑیوں کو بھی چلتا کیا۔