Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج کا ٹوٹکا: بواسیر سے چھٹکارے کا سب سے بہترین علاج

شائع 02 دسمبر 2019 04:19pm

بواسیر ایک ایسی بیماری ہے جو بے حد تکلیف دہ ہوتی ہے، یہ بیماری اکثر افراد کو ہوجاتی ہے مگر وہ شرم کے باعث دوسروں کو اس سے آگاہ نہیں کرتے یا ڈاکٹر کو دکھانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

آج آپ کو شیف گلزار اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے انتہائی کارآمد نسخہ بتانے جارہے ہیں۔ یہ نسخہ نہ صرف بواسیر بلکہ دیگر کئی امراض (جن میں کمر کا درد، پیروں کا درد، جسم کا درد اور معدے کی خرابی وغیرہ شامل ہیں) کو ختم کردیتا ہے۔

٭سب سے پہلے انجیر کے 5 دانے لیں، انجیر میں مٹی وغیرہ لگی ہوئی ہوتی ہے تو سب سے پہلے اسے اچھی طرح دھولیں۔

٭ رات کو سونے سے قبل انجیر کے 5 دانے نیم گرم دودھ کے ایک گلاس میں ڈال دیں، صبح تک یہ پھول جائیں گے۔

٭ صبح ان انجیر کے دانوں کو اچھی طرح چباکر کھائیں اور دودھ پی لیں، اس میں دانے موجود ہوتے ہیں جو جسم کے درد وغیرہ کیلئے انتہائی شاندار ہے۔

٭ کسی بیماری کا شکار نہ ہوتے ہوئے بھی آپ اسے استعمال کریں کیونکہ یہ انسان کو لاتعداد بیماریوں سے بچاکر رکھتا ہے۔

٭ اس کے علاوہ بواسیر کیلئے مغز کرنجوہ کا پاؤڈر صبح کے ناشتے اور رات کے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد لے لیں، اس عمل کو مستقل سرانجام دیں۔ مزید تفصیلات اس ویڈیو میں جانیں۔