Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات

شائع 02 دسمبر 2019 03:46pm

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے اراکین اسمبلی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز نے  ملاقاتیں کی ہیں ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے پٹوار کلچر کو تبدیل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے-۔

عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے پٹوار کلچر کے خاتمے کے لئے ڈیجیٹل حل تلاش کیاہے- پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بینکوں کا سروس لیول ایگریمنٹ اہم سنگ میل ہے- بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کے سنٹرل ڈیٹا بیس سے محفوظ لنک دیا گیاہے-۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بینکوں میں تصدیق کے بعد کاشتکار یا دیگر کاروباری حضرات آسانی سے قرضے حاصل کر سکیں گے- ان کا کہنا تھا کہ  بینک فردملکیت، انتقال اراضی،رجسٹری اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کر کے لون پراسیس مکمل کرسکیں گے-۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ  بینکوں کی مجاز برانچوں پر فرد ملکیت کا پرنٹ فراہم کرنے کی سہولت بھی میسر ہوگی- صدیوں پرانے ریونیو سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کے مثبت اثرات دیر پا اور پائیدار ہوں گے-55لاکھ اراضی مالکان کے ریونیو ریکارڈ کے ایک کروڑصفحات کو ڈیجیٹلائز کر کے محفوظ کر لیا گیا-۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں سے 23ہزار ریونیوسٹیٹس کا ریکارڈ کسی بھی وقت آن لائن چیک کیا جا سکتا ہے- ریونیو ریکارڈ ڈیجٹیلائزڈ کرنے سے باہمی تنازعات میں کمی اور عدالتی نظام پر بوجھ کم ہوگا- لینڈ ریکارڈ سروسز کے ذریعے اوورسیز پاکستانی بھی بیرون ملک رہ کر مستفید ہو سکیں گے –۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم ہوں گے- ملٹی سٹوری بلڈنگزمیں کمرشل اور رہائشی فلیٹ کے مالکان کاریکارڈ بھی مرتب کیاجاسکے گا-۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں 115-اراضی ریکارڈ سنٹر او ر20 موبائل وین پراجیکٹس 2ارب روپے سے جلد مکمل ہورہے ہیں - پنجاب میں تبدیلی تیزی سے آ رہی ہے، ماضی میں پٹوار بدلنے کے نعرے سنے لیکن پٹوار کلچر نہ بدلا - انشاء اللہ پٹوار کلچر میں تبدیلی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لائے گی-۔