Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: دعامنگی کے اغواء کا معاملہ ، اے وی سی سی نے تحقیقات شروع کردیں

شائع 02 دسمبر 2019 03:38pm

کراچی:ڈیفنس میں دعامنگی کے اغواکے معاملے کی  اے وی سی سی نے اغواکے معاملے کی باقائدہ تحقیقات شروع کردی۔ لڑکی کے اغواکے بعدتاوان کے لیے تاحال کوئی رابطہ یامطالبہ سامنے نہیں آیا، اے وی سی سی کی تین رکنی ٹیم نے افسرکی سربراہی میں جائے وقوعہ کامعائنہ بھی کیا۔

اے وی سی سی حکام  کے مطابق  واقعے کے وقت جائے واردات پرسب سے پہلے پہنچنے والے رکشے ڈرائیورکابیان بھی قلمبندکیاگیاہے۔

اے وی سی سی حکام کے مطابق  پولیس مددگار 15 پربھی رکشہ ڈرائیوروسیم نے اطلاع دی،  اطلاع ملنے کے دس منٹ کے اندرپولیس موبائل موقع پرپہنچی۔

اے وی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ  جائےوقوعہ پررکشہ ڈرائیوروسیم،ایک سیکیورٹی گارڈ موجودتھا، متعلقہ ضلع کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے بھی تحقیقات کاآغازکردیاہے۔