Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہی ذرائع نے ملکہ برطانیہ کی موت کی افواہوں کو رد کردیا

اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2019 06:30pm

ملکہ برطانیہ کوئین ایلزبتھ کے حوالے سے گزشتہ کچھ روز سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں تاہم اب شاہی ذرائع نے ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر واٹس ایپ کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں ملکہ ایلزبتھ کی موت کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

شاہی ذرائع نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکہ زندہ ہیں اور بالکل خیریت سے ہیں۔

شاہی ذرائع نے مزید کہا کہ ملکہ ایلزبتھ منگل کو بکنگھم پیلس میں دنیا کے بڑے رہنماؤں کی میزبانی کیلئے بھی تیار ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر واٹس ایپ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں ملکہ برطانیہ کی موت سے متعلق بات کی گئی تھی۔