Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: جوہری ہتھیار لے جانیوالا اگنی میزائل کا تجربہ ناکام

شائع 02 دسمبر 2019 02:47pm

بھارتی فوج کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اسکا جوہری ہتھیار لے جانیوالا میزائل اگنی کا تجربہ ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگنی میزائل کو لانچ کیا گیا تو یہ ہدف تک پہنچنے کے بجائے راستے میں ہی اڑیسہ میں ایک سمندر میں کریش ہوکر گر گیا، ذرائع نے بھارتی جریدے کو بتایا کہ لانچ کے بعد اگنی میزائل اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا جس کے  باعث کو اسکو فوری بند کرنا پڑا ۔

ذرائع کے مطابق میزائل کے لانچ کے وقت سب کچھ صحیح ہوا لیکن پھر اچانک اس میزائل نے غیر معمولی ردعمل کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگنی میزائل کے تجربے کی ناکامی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جانچا جارہا ہے کہ یہ تجربہ کن وجوہات کی بناء پر ناکامی کا شکار ہوا۔