Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں بچوں کی طرح ہرایا، معین خان

شائع 02 دسمبر 2019 01:09pm

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ میں سے ایک عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں بچوں کی طرح ہرایا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم میں ایک ساتھ اتنے ناتجربہ کار کھلاڑی شامل کئے جائیں تو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 5 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 48 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔