Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کیخلاف شکست: رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

شائع 02 دسمبر 2019 11:47am

ایڈلیڈ: آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوگئی، قومی ٹیم ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی۔

برسبین ٹیسٹ میں اننگز اور 5 رنز کے بعد ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست ہوگئی۔ آسٹریلیا نے دو میچوں کی سیریز میں گرین کیپس کو وائٹ واش کردیا۔

پاکستان دو بار بیٹنگ کرنے کے باوجود آسٹریلیا کے 589 رنز تک بھی نہ پہنچ سکا، پاکستان کو آسٹریلیا میں مسلسل 14 ویں ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چوتھے روز پاکستان نے اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 سے آگے بڑھائی، اسد شفیق اور شان مسعود نصف سنچریاں بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

افتخار اور رضوان نے تھوڑی بہت مزاحمت کی لیکن وکٹ پر قیام مختصر رہا۔ افتخار احمد 27 اور رضوان 45 رنز بناسکے۔

پاکستان کی دوسری اننگز 239 رنز پر تمام ہوئی، آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن نے 5 شکار کئے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

No photo description available.