ہواوے کے "وائے 9 ایس" نے موبائل فونز کی دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا
ہواوے نے کبھی بھی اپنے صارفین کو مایوس نہیں کیا۔ ہواوے کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ وہ ایسے اسمارٹ فون متعارف کروائے جو جدید اور منفرد فیچر سے آراستہ ہوں۔ اس کی ایک جھلک ہمیں ہواوے کے نئے اسمارٹ فون Huawei Y9s میں دکھائی دیتی ہے۔
Huawei Y9 2019 Full Specifications
Huawei Y9s ٹرپل کیمرے اور وسیع اسکرین سے لیس ہے اور اس اسمارٹ فون کے اطراف میں المونیم فریم نصب ہے، اس کا موٹی تہہ کا حامل گوریلا گلاس پینل اسمارٹ فون کو خراشوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔
نوجوانوں میں سیلفی کے شوق کو دیکھتے ہوئے ہواوے اپنے اس نئے اسمارٹ فون میں 4 کیمرے نصب کر رہا ہے۔ تین کیمرے پیچھے کی جانب ہوں گے جبکہ ایک پاپ اپ سیلفی کیمرا سامنے موجود ہوگا۔ اس اسمارٹ فون کا اسکرین سائز 6.59 انچ ہے جو IPS ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی جس کی بدولت اسکرین ہر زاویے سے انتہائی روشن اور واضح دکھائی دے سکے گی۔
اسمارٹ فون کو غلط استعمال یا چوری سے بچانے کے لیے کمپنی کی جانب سے اس میں سائیڈ ماؤنٹڈ فنگر پرنٹ اسکینر بھی نصب کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون کی کارگردگی کو بہترین اور معیاری بنانے کے لیے اس میں HiSilicon کے جدید چِپ سیٹ (Kirin 710F (12nm نصب ہو گا۔
Huawei Y9s کو جدید Octa-core CPU سے آراستہ کیا گیا ہے جس کی رففتار 4x2.2GHz سے بھی زیادہ ہے۔ اس اسمارٹ فون کی ریم 6 GB ہوگی جبکہ یہ 128 GB کی اسٹوریج کی سہولت کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
اس کے علاوہ اسمارٹ فون میں MicroSD slot بھی موجود ہوگی تاکہ آپ اپنی زیادہ سے زیادہ تصاویر اور میوزک فائلز محفوظ کرسکیں۔
اس اسمارٹ فون میں موجود تین عقبی کیمرے 48 میگا پکسل، 8 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل سینسر اور ایل ای ڈی فلیش لائٹ سے آراستہ ہوں گے۔
جبکہ اس کا سامنے کی جانب موجود موٹورائزڈ پاپ اپ سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل سے آراستہ ہوگا۔
اس اسمارٹ فون کی قیمت کا انحصار اس کے فیچرز پر ہوگا۔ پاکستان میں Huawei Y9s کی ممکنہ قیمت 43 ہزار روپے آن لائن اپ ڈیٹ کی گئی ہے جو اس کے خریداروں کے اندازے کے لیے ہے۔
Comments are closed on this story.