Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بھینس پاگل ہو جائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے اسی لیے وزیراعظم نے۔۔۔'

شائع 02 دسمبر 2019 04:52am

لاہور: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے طلبہ یکجہتی مارچ کرنے والے اسٹوڈنٹس پر تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے اپنے منفرد انداز احتجاج کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ سمیٹی ہے۔

مظاہرے میں شریک سیاہ لباس میں ملبوس خاتون اور ان کے ساتھیوں کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک نے لکھا کہ "بھینس پاگل ہو جائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے اسی لیے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی نواز شریف کی بھینیسں نیلام کردی تھیں۔اب یہ کس کی بھینس کھل گئی ہے۔"

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کپتان ہو تو عمران خان، کھلاڑی ہو تو مراد سعید! آج PTM طلباء کے روپ میں سڑکوں پر ہے طلباء یونین کی بحالی کے لیے مراد سعید کی مثالیں دی جا رہی ہیں، ویسے تو فخر کی بات ہے لیکن مراد سعید نے طلباء یونین کی غنڈہ گردی کی وجہ سے یونین نہیں تحریک انصاف کی ISF بنائی تھی۔"

انہوں نے مزید لکھا کہ "میٹرک پاس ہوتا نہیں ان نشئی لوگوں سے انہوں نے سیاست دان بننا ہے۔"

تنقید کے ساتھ وینا ملک طلبہ یکجہتی مارچ کے شرکاء کو نصیحت کرنا بھی نہ بھولیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے تعلیم کے حصول کے لیے رہیں تو بہتر ہے جس نے سیاستدان بننا ہے وہ سیاسی تعلیم حاصل کرے، باقاعدہ سیاست کرے ناکہ اپنی غنڈہ گردی کے لیے یونین بناکر دوسرے طلباء کا مستقبل تباہ کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ بچوں ماں باپ کی محنت کی کمائی ضائع مت کرو تعلیم پر توجہ دو۔