Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جموں: غبارے سے بندھے دھمکی آمیز خط نے بھارتی پولیس کو حواس باختہ کردیا

شائع 02 دسمبر 2019 04:38am

جموں: مقبوضہ کشمیر میں ایک غبارے کے ساتھ بندھے دھمکی آمیز خط نے بھارتی پولیس کو حواس باختہ کردیا، بھارتی پولیس نے خط برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

خبر رساں ایجنسی این این آئی کے مطابق غبارے سے بندھا دھمکی آمیز خط مبینہ طور پر جموں کے علاقے چھنی ہمت میں ایک مکان پر گرا تھا۔

ایس ایس پی جموں تیجندر سنگھ اور ایس ایس پی سٹی ساؤتھ وِنے شرما اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ونے شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہر زاویے کو مدنظر رکھ کر کام کررہی ہے اور دھمکی آمیر خط کو غیر سنجیدہ نہیں لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اورہم نے ہرقسم کی احتیاطی تدابیر کر رکھی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق غبارہ پاکستان کی طرف سے چھنی ہمت نہیں پہنچ سکتا اور لگتا ہے اس کو مقامی طورپر چھوڑا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ عام طور پر دھمکی آمیز خط اردو میں لکھے ہوتے ہیں تاہم یہ خط انگریزی میں لکھا ہوا تھا اور صرف دو سطریں اردو میں لکھی تھیں۔