Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی دارالحکومت میں سی آئی اے کی کارروائی،بڑی تعداد میں شراب کے ڈرم اور بوتلیں برآمد

شائع 01 دسمبر 2019 07:21am

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سے بڑی تعداد میں شراب کے ڈرم اور بوتلیں برآمد کرلیں۔ کارروائی کے دوران خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے ٹیم  نے مخبر کی اطلاع پر سیکٹر آئی ٹین ٹو میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں بھاری تعداد میں الکوحل کے ڈرم اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد ہوئے۔ گھر سے شراب کی بڑی تعداد میں خالی بوتلیں اور جعلی اسٹیکرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

چھاپے کے دوران ایک عورت کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،  جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔