Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

یتیم خانے میں بچیوں کو غلط کاموں کیلئے استعمال کرنے کا دعویٰ کرنے والی سپرنٹنڈنٹ تبدیل

شائع 01 دسمبر 2019 03:58am

لاہور: یتیم خانے میں بچیوں کو غلط کاموں کے لیے استعمال کرنے کا دعویٰ کرنے والی سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود اب تک حقیقت سامنے نہ آسکی۔

سرکاری یتیم خانے میں مقیم بے سہارا بچیاں غیر محفوظ ہیں۔ لاہور کے کاشانہ ویلفئیر ہوم اسکینڈل نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے بیان نے دل دہلا دیے، وزیراعلیٰ پنجاب نے جھٹ پٹ نوٹس لیا، افشاں لطیف بھی عہدے سے فارغ ہوئیں، ڈی جی افشان کرن کو تبدیل کردیا گیا۔

لیکن وہ کون سے ناسور ہیں جو رات کی تاریکی میں کاشانہ آتے ہیں اور وہ کون سے اعلیٰ افسران ہیں اور وہ صوبائی وزیر کون ہے جو ننھی منی بچیوں کا زبردستی نکاح کروانے کے لیے دباؤ ڈالتے تھے، ان سوالات کے جوابات کون دیگا؟

افشاں لطیف نے تو خود چیف منسٹر انکوائری ٹیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔