Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: رواں سال ریپ کے 70 واقعات، جنسی درندوں کی تصاویر جاری

شائع 01 دسمبر 2019 03:51am

پشاور: رواں سال ریپ کے 70 واقعات ہوئے ہیں، جس میں 35 خواتین اور 35 بچوں کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

پشاور پولیس نے خواتین اور بچوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے والوں کی تصویریں پولیس ویب سائٹ پر ڈال دیں۔

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کے مطابق اس عمل سے والدین  معاشرے میں موجود درندوں سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکیں گے۔

رواں سال اب تک 35 خواتین اور 35 بچوں کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا، خواتین کے خلاف ریپ کے مقدمات میں 89 نامزد ملزمان ہوئے جن میں 79 کو گرفتار کرلیا گیا۔ بچوں کے ساتھ ریپ کے 67 ملزمان میں سے 57 گرفتار ہوئے۔

میرا بچہ الرٹ موبائل ایپ کے ساتھ ساتھ پشاور پولیس کے یہ اقدامات قابل تحسین ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرتی سطح پر آگاہی اورعلمی اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ جرم کا خاتمہ ممکن ہو۔