Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اہم قدم، یورو فائیو پیٹرول حاصل کرنے کا اعلان

شائع 01 دسمبر 2019 03:39am

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 2020 کے آخر تک یورو فائیو پیٹرول حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سب سے زیادہ گاڑیاں ہوا میں پولیوشن پیدا کرتی ہیں۔ باہر سے صاف تیل امپورٹ کریں گے جس سے نوے فیصد فضائی آلودگی ختم ہوجائےگی۔

وزیراعظم عمران خان نے شہروں میں ہائیبرڈ اور الیکٹرک بسیں بھی چلانے کا اعلان کیا۔