Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیفنس بخاری کمرشل سے لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

شائع 01 دسمبر 2019 03:32am

کراچی: شہر قائد میں اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں، ڈیفنس بخاری کمرشل سے لڑکی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مغوی دعا اور حارث پیدل جارہے تھے کہ کار سوار ملزمان لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے، مزاحمت پر فائرنگ کرکے حارث کو زخمی کردیا۔ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی جائے وقوعہ پر پہنچے اور عینی شاہدین سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ آئی جی سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔