Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ یہودی ہیں یا مسلمان؟ سوشل میڈیا صارف کے سوال پر جمائمہ کا جواب

شائع 30 نومبر 2019 06:31pm

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئیں تاہم خان صاحب سے شادی کے وقت انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کیا اور مسلمان ہوگئی تھیں۔

شادی سے قبل اسلام قبول کرنے والی جمائمہ کے حوالے سے اکثر افراد اُن کی طلاق کے بعد اس شش و پنج میں مبتلا نظر آتے ہیں کہ کیا اب وہ مسلمان ہیں یا دوبارہ اپنے آبائی مذہب کی جانب لوٹ چکی ہیں۔

آج ایک سوشل میڈیا صارف نے جمائمہ خان سے یہ سوال کیا کہ آپ یہودی ہیں یا مسلمان تو انہوں نے اس کا جواب دیا۔

جمائمہ نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا 'ہر ایک دن' اس کے علاوہ انہوں نے 'اوئے وے' بھی لکھا اور آخر میں 'اللہ اعلم' یعنی اللہ بہتر جانتا ہے لکھا۔