Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب گھر بیٹھے قومی شناختی کارڈ بنوائیں، نئی سہولت متعارف

شائع 30 نومبر 2019 07:05am

کراچی: نادرا نے نئی اور منفرد سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت شدید بیمار، نابینا، مستقل صاحبِ فراش، ذہنی مریض اور انتہائی عمر رسیدہ افراد گھر بیٹھے شناختی کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

خصوصی افراد کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت پر نادرا نے جدید سہولت متعارف کرا دی ہے۔

گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے " مین پیک موبائل سروس" کا آغاز کیا گیا ہے جس کی بدولت معذور افراد اور صاحبِ فراش گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

شدید بیمار، نابینا، ذہنی مریض، انتہائی عمر رسیدہ اور معذور افراد شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کو تحریری درخواست بھجوائیں گے۔ مین پیک’ ان کے گھر وں پر جا کر درخواست کی تمام تر کارروائی مکمل کرے گا۔

اس منفرد سروس کے تحت مستحق افراد کا شناختی کارڈ مقررہ مدت میں ان کے گھر کے پتہ پر ارسال کر دیا جائے گا۔

گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے مستحق افراد نادرا کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔