Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ لباس جسے پہننے پر آپ کو پرواز میں سوار ہونے سے روکا جاسکتا ہے

شائع 30 نومبر 2019 05:53am

جو لوگ فضائی سفر کر چکے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہوائی جہاز میں کونسی چیزیں ساتھ لے جانا ممنوع ہے۔

لیکن بعض ایسے لباس بھی ہیں، جنہیں آپ پہن کر فجائی سفر کی کوشش کریں گے تو آپ کو روک دیا جائے گا۔

برطانوی اخبار ایکسپریس کے مطابق اس ایئرہوسٹس نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Reddit پر ایسی چیزوں کی ایک فہرست پوسٹ کی ہے جو جہاں پر کبھی نہیں لانی چاہئیں ورنہ آپ کو پرواز میں سوار ہونے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔

ان میں ایک پوائنٹ یہ بھی تھا کہ کبھی ایسی شرٹ مت پہن کر آئیں جس پر کوئی بے ہودہ قسم کے الفاظ لکھے ہوئے ہوں۔

ایئرہوسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کی شرٹ پر لکھے ہوئے الفاظ بعض لوگوں کے لیے مزاحیہ ہو سکتے ہیں لیکن بعض لوگوں کو ناگوار بھی گزر سکتے ہیں۔ چونکہ فضائی کمپنیوں تمام مسافروں کے آرام کا خیال رکھتی ہیں چنانچہ وہ ایسے شخص کو پرواز میں سوار ہونے سے روک سکتی ہیں جس کی شرٹ پر کوئی ایسے گھٹیا قسم کے الفاظ لکھے ہوں یا کوئی علامات بنی ہوں، جن سے کسی دوسرے مسافر کی دل آزاری ہونے کا خدشہ ہو۔

ائیر ہوسٹس نے بتایا کہ اب تک ایسے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جن میں ایسی شرٹ والے مسافروں کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔