Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف اداکار فیصل قریشی شوٹنگ کے دوران گولیاں لگنے سے زخمی

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2019 06:28am

پاکستان کے ورسٹائل اداکار و میزبان فیصل قریشی دوران شوٹنگ زخمی ہوگئے جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔

بشرمومن، میری ذات ذرہ بے نشاں سمیت لاتعداد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فیصل قریشی حال ہی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سین کے دوران فیصل قریشی کو ٹارگٹ کلرز گولیاں مار کر چلے جاتے ہیں اور فیصل قریشی وہیں گرجاتے ہیں۔

شوٹنگ کے دوران عموماً نقلی گولیاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے اداکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا تاہم فیصل قریشی ان گولیوں سے زخمی ہوگئے۔

اداکار فیصل قریشی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ان کا زخم واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم شدید زخمی ہونے کے باوجود فیصل قریشی ابتدائی علاج کے بعد واپس سیٹ پر پہنچے اور دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کردیا۔