Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

شائع 29 نومبر 2019 07:16pm

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

 وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے، پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔