Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم ایل ون منصوبے میں جنرل باجوہ کا کردار اہم ہے، شیخ رشید

شائع 29 نومبر 2019 07:11pm

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں ایم ایل ون منصوبے کی منظوری میں  جنرل باجوہ کا بڑا کردار ہے اور منصوبہ بھی عمران خان کی قیادت میں جلد مکمل ہوگا،عوام اور محکمہ کی خدمت کرتے ہوئے انکا وزن بغیر ورزش کم ہوگیا ہے۔

 لاہور میں سیکرٹری ریلوے سلطان سکندر راجہ کے مدت ملازمت پوری ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے کی منظوری میں جنرل باجوہ کا بڑا کردار ہے اور عمران خان کی سرپرستی میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔.

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ کئی راتوں سے سوئے نہیں ،دن رات ریلوے کی لیے خدمات پیش کرتے ہوئے بغیر ورزش انکا وزن کم ہو گیا ہے،

 تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے ریٹارڈ ہونے والے ریلوے سیکرٹری سلطان سکندر راجہ  کو سوینئیر پیش کیا۔