Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں نے ایک مسلمان گھرانے میں آنکھ کھولی، پاپ اسٹار ایکون کا انکشاف

شائع 29 نومبر 2019 07:07pm

شارجہ: معروف امریکی پاپ گلوکار ایکون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک مسلمان گھرانے میں آنکھ کھولی ہے۔

ایکون شارجہ پرینیوریل فیسٹول میں مدعو کیا گیا تھا جہاں 2 ہزار سے زائد افراد ان کی پرفارمنس کے منتظر تھے تاہم انہوں نے پرفارمنس کی بجائے اپنی زندگی کے سفر سے متعلق خطاب کیا اور اس دوران کئی سنسنی خیز انکشافات کئے۔

بالی وڈ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار نے بتایا کہ وہ موسیقی سے زیادہ انسانوں کی خدمت کرکے سکون پاتے ہیں۔

گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے مغربی افریقہ کے ملک سینیگال کے ایک مسلمان گھرانے میں آنکھ کھولی۔

پاپ اسٹار نے بتایا مزید کہ بعض اوقات کچھ چیزیں اس وقت ہوتی ہیں جب آپ یہ نہیں کرنا چاہتے لیکن جب خدا چاہتا ہے تو ایسا ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اصل کامیابی ایمان ہے، اگر خدا مجھ سے خوش نہیں تو میں کامیاب نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کیا کہا؟ ذیل میں دی گئی وڈیو ملاحظ کریں۔