Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن برج پر دہشتگردی، نواز شریف کا چیک اپ نہ ہوسکا

شائع 29 نومبر 2019 05:27pm

لندن میں برج پر دہشتگردی کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ نہیں ہوسکا ہے ۔

لندن برج کے قریب فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے، واقعے میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔ ابتداء میں نواز شریف برج اسپتال چیک اپ کیلئے روانہ ہوئے لیکن جب دہشتگردی کی اطلاع انہیں ملی تو وہ واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔

نواز شریف آجکل لندن میں مقیم ہیں اور ان کے ٹیسٹ اور چیک اپ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی برج اسپتال میں نواز شریف کے چند ٹیسٹ ہوئے تھے جن کی رپورٹس آنی ہیں۔

پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے میڈیا سے کہا تھا کہ والد کو امریکا میں علاج کیلئے مشورہ دیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک والد کی طبیعت میں بہتری نہیں آئی ہے۔