قائمہ کمیٹی نے ججز کیخلاف پراپیگنڈے پر رپورٹ طلب کرلی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ ججزکے خلاف پراپیگنڈے اورنیکٹا ترامیم قانونی حیثیت پروزارت قانون سے رپورٹس طلب کرلیں۔
وفاقی وزیراعظم سواتی کے تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2019 پرذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ چیئرمین رحمان ملک نے کہا کہ اہم شخصیات سے متعلق رپورٹس پبلک نہیں کی جائیں گی ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین رحمان ملک کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ۔
کمیٹی میں تعزیرات پاکستان بل 2019 پرغور بیرون ملک بل میں بیرون ملک جرائم پیشہ عناصر کو پاکستان لاکر ٹرائل کرنے کی سیکرٹری قانون کی بریفنگ کومسترد کردیا ۔ سنیٹر جاوید عباسی بولے بل میں ترمیم امتیازی قانون بنانے کی کوشش کی گئی ۔
چیئرمین کمیٹی نے زیلی کمیٹی بنا کر ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پراعلی عدلیہ مخالف پروپگنڈے پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی گئی ہیں ۔
کمیٹی نے نیکٹا ترمیمی بل پر تفصیلی غور کے بعد وزارت قانون سے رائے مانگ لی ۔ وزارت داخلہ بھی نیکٹا ترمیمی بل پر تحریری رپورٹ دے۔ چئیرمین کمیٹی نیکٹا ترمیمی بل سینیٹر عتیق شیخ کی طرف سے سینٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.