Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق سنجرانی کو اعلیٰ افسران کی حاضری کی یقین دہانی

شائع 29 نومبر 2019 02:57pm

وزیراعظم آفس نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ایوان کی کارروائی میں اعلیٰ افسران کی حاضری کے حوالے سے یقین دہانی کروا دی، کم ازکم گریڈ20 تک کے افسران ایوان میں موجود ہونگے۔

 وزیراعظم آفس نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ایوان کی کارروائی میں اعلیٰ افسران کی حاضری کے حوالے سے یقین دہانی کروا دی۔

وزیراعظم آفس کا مراسلہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو موصول ہوگیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم کو ایوان کی کارروائی میں متعلقہ محکموں کے سینئر افسران کی غیرحاضری کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

جاری مراسلے کے مطابق وزیراعظم آفس نے کابینہ ڈویژن کے ذریعے تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایات جاری کر دیں جس کے مطابق کم ازکم گریڈ20 تک کے افسران ایوان میں موجود ہونگے۔