Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایڈلیڈ ٹیسٹ کا پہلا روز: کینگروز نے ایک وکٹ پر 302 رنز بنالئے

شائع 29 نومبر 2019 01:15pm

ایڈلیڈ: بولنگ لائن میں تبدیلیوں کے باوجود شاہینوں کے اوسان خطا ہوگئے، پورے دن میں صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے جبکہ فیلڈنگ میں بھی بھرپور غلطیاں کیں۔

پاکستان نے شروعات میں جو برنس 4 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا مگر اس کے بعد ڈیوڈ ورانر اور مارنس لبوشین نے بولرز کو ہلکان کردیا۔ دونوں نے بیک ٹو بیک سنچریاں داغ دیں۔

فاسٹ بولر محمد عباس، ڈیبیو بوائے موسیٰ خان اور یاسر شاہ سب بے ضرر رہے، وارنر اور لبوشین نے 294 رنز کی شراکت بنا ڈالی۔ وارنر 166 اور لبوشین 126 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دونوں کل اسی اسکور سے اپنی بیٹنگ جاری رکھیں گے، کینگروز نے پہلے روز 73 اوورز کے کھیل میں ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنائے ہیں۔