Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ، سابق کونسلر جاں بحق

شائع 29 نومبر 2019 12:53pm

راولپنڈی میں تھانہ کلر سیداں کی حدود میں اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی نہ روکنے پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی فائرنگ سے سابق کونسلر وحید انجم جاں بحق ہوگئے۔ ورثاء اور اہل علاقہ کے احتجاج پر سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ کلرسیداں میں پولیس کی فائرنگ سے سابق کونسلر وحید انجم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسنیب چیکنگ کے دوران شہری نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھا دی۔ جس پر فائرنگ کرنا پڑی۔

پولیس نے واقعہ کو سیلف ڈیفنس قرار دینے کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی ورثاء، اہل علاقہ اور تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔

 اہل علاقہ کے احتجاج کے باعث سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا فوری نوٹ لیا اور مقدمہ کے نامزد 2 اے ایس آئیز اور 3 کانسٹیبلز کو معطل کردیا۔ جبکہ اے ایس آئی عمران خالد اور کانسٹیبل حبیب اختر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اپنے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی فیصل رانا کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے اہلکار جیلوں میں ہوں گے۔