Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی حکومت اور نیب پر سخت تنقید

شائع 29 نومبر 2019 12:30pm
فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت اور نیب  پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان مافیاز مافیا کہتے رہے، مافیا تو آپ خود ہیں، انہوں نے نیب کو ن احستابی بیورو بھی قرار دیا۔

  مریم اورنگزیب نے وزیراعظم  عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان مافیاز مافیا کہتے رہے۔ آرمی چیف کی سمری میں ردوبدل کس مافیا نے کیا؟ آپ خود ہیں کوئی اور نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں حکومت کی نااہلی بھی ثابت ہوگئی ہے۔

 لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کردیا گیا ہے، عوام کو روز گار سے محروم کیا جا رہے۔

مریم اورنگزیب نے نیب کو ن احستابی بیورو قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتساب صرف ن لیگ کا ہو رہا ہے، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اپنے افسران کی خبر لیں کے وہ کیا کر رہے ہیں۔