افغانستان :گاڑی کے قریب دھماکا، پندرہ ہلاک
افغانستان میں بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ، ہلاک افراد میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں ۔
افغان حکام نے بھی قندوز میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایک بس میں خواتین ، لڑکیاں اور بچے سوار ہوکر جارہے تھے کہ اچاناک گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا جس سے پندرہ افراد ہلاک ہوگئےجس میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔
افغان حکام نے دھماکے کی ذمے داری طالبان پر عائد کی ہے ، تاہم ابھی تک طالبان کے کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.