Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2019 04:10pm

بھارت نے ایک اور سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا ہے ، کہا جارہا ہے کہ اس میں طاقتور ترین کیمرے نصب ہیں ۔

یہ سیٹلائٹ ستیش دھون اسپیس سینٹر سے بدھ کی صبح خلا میں بھیجا گیا ۔

بھارتی خلائی ریسرچ ادارے اسرو نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا  جارہا ہے کہ اسکے ساتھ تیرہ چھوٹے جسامت کے سیٹلائٹس بھی خلا میں  بھیجے گئے ہیں ۔

 اسرو کے مطابق اس سیٹلائٹ سے شہری مسائال کے حل میں بھی معاونت ملے گی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر خلائی ادارے کے انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔