Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فوج کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ مودی کو نام بھیج دیئے گئے

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2019 03:32pm

بھارت میں بھی وزیراعظم نریندر مودی جلد فوجی سربراہ اور فور اسٹار چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو مقرر کرینگے۔

بھارت میں بھی فوجی کمان کی تبدیلی ہونے جارہی ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نئے فوجی سربراہ کیلئے تین نام بھیج دیئے گئے ہیں ۔

جنرل بپن راوت اکتیس دسمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں اور نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان جنرل بپن راوت کی ریٹائرمنٹ سے دو ہفتے کیا جانا ضروری ہے۔

وائس چیف لیفٹننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے ، ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ ، لیفٹننٹ جنرل ستندر کمار سینی کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا ممکنہ امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل نروان ان تینوں جنرلز میں سب سے سینئر ترین ہیں۔ اور بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ دے دیا جائیگا۔