Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

عراق:مظاہرین پر فورسز کا دھاوا، 13 ہلاک ، کئی زخمی

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2019 03:32pm

عراق میں مظاہرین پر فورسز کے کریک ڈاون سے تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

عراق میں حکومتی نااہلی کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے ہیں اور کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون کیا ہے جس سے تیرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ان مظاہرین نے ناصریہ میں ایک پل پر کئی روز سے قبضہ کیا ہوا تھا جس کو چھڑانے کیلئے فورسز نے ان کیخلاف کریک ڈاون کیا ہے جس میں تیرہ افراد اپنی زندگی سے کھوبیٹھے ۔

ادھر عراق میں نجف میں ایرانی قونصل خانہ بھی نذر آتش کردیا گیا ہے، تاہم مظاہرین کے دھاوے سے قبل ہی ایرانی سفارتخانے کا عملہ نکل جانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ عراق میں مظاہرے گزشتہ ساٹھ دنوں سے جاری ہیں ۔ اور اب تک اس میں تین سو زائد افراد ان مظاہروں میں اپنی زندگی سے ہاتھ کھوبیٹھے ہیں۔