Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس: سماعت تاخیر کا شکار

شائع 28 نومبر 2019 09:24am

اسلام آباد: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق کیس کی سماعت تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ عدالت نے دوبارہ سماعت کے لیے ایک بجے کا وقت دیا تھا، تاہم سماعت ابھی تک شروع نہ ہوسکی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کررہا ہ۔ اٹارنی جنرل انورمنصور اور فروغ نسیم سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

کمرہ عدالت میں رش ہے، جبکہ فروغ نسیم اوراٹارنی جنرل موجود ہیں اور سپریم کورٹ کے کورٹ نمبر ون میں جج صاحبان کا انتظار کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کیس سے متعلق حکومت کی تیارکردہ تیسری سمری بھی مسترد کردی گئی تھی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دوران سماعت کہا کہ رات 12 بجے تک کا وقت ہے، سمری میں جو تبدیلی کرنا ہے کرلیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سمری سے سپریم کورٹ کا ذکر ہٹا دیں، 3 سال کی مدت ختم کریں، 6 ماہ میں قانون سازی کا بیان حلفی جمع کرائیں۔