Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہالی وُڈ اداکار شوٹنگ کے دوران ہلاک

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2019 12:04pm

معروف اداکار گاڈفرے گاؤ 35 سال کی عمر میں اچانک چل بسے۔

گوڈفرے گاؤ نے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور انہیں یہ اعزاز بھی حاصل رہا کہ وہ کسی مغربی برانڈ میں تشہیر کے لیے منتخب ہونے والے پہلے ایشیائی ماڈل تھے۔

گوڈ فرے گاؤ نے ہالی وڈ فلموں میں ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک ایک ہی فلم میں کام کر سکے تھے۔

گوڈ فرے گاؤ کو چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں خاصی شہرت حاصل تھی، انہیں یہ شہرت ایک چینی ڈرامے میں جوہر دکھانے کے بعد ملی۔

گوڈ فرے کے آباؤ اجداد کا تعلق تائیوان سے ہے، تاہم وہ کینیڈا میں پلے بڑھے اور وہیں سے کیریئر کا آغاز کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گوڈفرے گوا چین کے معروف ریس چیمپیئن ریئلٹی شو میں شرکت کے لیے گئے تھے اور اس کی شوٹنگ کے دوران اچانک گر پڑے۔

رپورٹ کے مطابق گوڈفرے گاؤ اس وقت شوٹنگ کے دوران گر پڑے جب وہ دیگر افراد کی طرح ریئلٹی شو کے دوڑ کے سیگمنٹ کے لیے ریکارڈنگ کروانے میں مصروف تھے۔

ریئلٹی شو انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوڑ شروع کرنے سے قبل گوڈفرے گاؤ بلکل خوش تھے اور وہ پراطمینان دکھائی دیے، تاہم دوڑ شروع کرنے سے کچھ دیر بعد وہ اچانک گر پڑے۔