Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا: اسکول پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

شائع 27 نومبر 2019 06:51pm

امریکا میں ایک اسکول پر فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے ، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

یہ فائرنگ امریکا میں ایک ایلیمینٹری اسکول کی پارکنگ میں کی گئی جس سے دو افراد موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔

جس کے بعد پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا تو اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، پولیس حکام کا موقف ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہوا ہے ، اور اسکے مقتولین کے ساتھ تعلقات کشیدہ بھی تھے۔

تاہم پولیس نے  فریقین کی شناخت کو خفیہ رکھا ہے۔