Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت قرار

شائع 27 نومبر 2019 05:51pm

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنی ٹویٹس کی سیریز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کی توسیع کو وقت کی اہم ضرورت قرار دے دیا۔

انہوں نے آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل ہونے پر خوشیاں منانے والوں کو کہا کہ 'نوٹیفکیشن معطل ھونے پر کچھ ایسے خوشی منا رھے ھیں جیسے  ان میں سے کسی نے چیف لگ جانا ھے'۔

انہوں نے اپنی اگلی ٹویٹ میں آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے برقرار رہنے کی خواہش ظاہر کی۔

اداکارہ نے اپنی اگلی ٹویٹ میں کہا کہ ' پاکستان کی موجودہ صورتحال میں آرمی چیف جنرل باجوہ مسلہ کشمیر کے حل،انڈیا کے ساتھ کشیدہ حالات،افغان امن معاملات اور پاکستان کے اندرونی سازشوں کو بھرپور طریقے سے کاونٹر کررہے ہیں ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے'۔

اگلی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'اس نوٹیفیکیشن معطلی کے فیصلے پر نانی اماں کے پالتو ایسے مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں جیسے میاں صاحب کے فیل گردے پاس ہو گئے ہو. دو چار دن میں نوٹیفکیشن بحال ہو ہی جانا ہے اور ہمیشہ کی طرح پھر زلزلت انکا مقدر بنے گی'۔

اداکارہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ 'چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید  باجوہ نے پاکستان اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے ،پاکستان کے دفاع کو مظبوط کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی ساکھ کو بہتر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا'۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'ساڈا باجوہ آوے ای آوے'۔

انہوں نے اپنی اگلی ٹویٹ میں لکھا کہ 'ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حکومتی فیصلے کی تائید کی جائے، دشمنِ وطن کو مزید پاکستان کے اداروں پر بھونکنے اور انکے درمیان محاز آرائی کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہرگز نا دیا جائے'۔

انہوں نے اگلی ٹویٹ میں لکھا کہ 'جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام پر تنقید کرنیوالے اور اب انکی توسیع کے معاملے پر عوام کو گمراہ کرنیوالے افراد کا مفاد ہرگز پاکستان کے اندرونی حالات کی بہتری میں نہیں، اداروں کا ایک دوسرے کیساتھ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے'۔

اداکارہ کی جانب سے اگلی ٹویٹ میں لکھا گیا کہ 'پاکستان کے موجودہ حالات میں سپاہ سالار کے انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے افراد ملک دشمنی کے مترادف عمل میں ملوث ہیں'۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید بعد کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا تھا۔