Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب:پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2019 06:11pm

 

ریاض :سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ لگ گئی ، محلے کے ایک ہوٹل میں پاکستان سے گئے ہوئے عمرہ زائرین ٹھرے ہوئے تھے کہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

 تاہم واقعے کے دوران تمام زائرین محفوظ رہے اور ان کو دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ بروقت امدادی کارروائی کے نتیجے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی عرب کے حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔

پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور کہا جارہا ہے یہ آتشزدگی عمارت میں گیزر پھٹنے کے باعث ہوئی ، حکام کے مطابق اگر واقعے میں ہوٹل انتظامیہ کی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائیگی۔