Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل ندیم رضا نے سی جے سی ایس سی کا چارج سنبھا لیا

شائع 27 نومبر 2019 03:22pm

جنرل ندیم رضا نے چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا، ڈی جی آئی ایس پی آرنے اس حوالے سے تصدیق کی ہے ۔

جنرل ندیم رضا کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی حیثیت سے تعیناتی کا نوٹی فکیشن اکیس نومبر کو وزیراعظم ہاوس سے جاری کیا گیا تھا ۔

پہلے اس عہدے پر جنرل زبیر حیات اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے تاہم اب وہ اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں ۔