Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو سیریز کا مجوزہ شیڈول بھیجوادیا

شائع 27 نومبر 2019 02:52pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو سیریز کا مجوزہ شیڈول بھیجوا دیا، سیریز آئندہ ماہ جنوری فروری میں شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو سیریز کے شیڈول کا ابتدائی خاکہ ارسال کردیا ہے۔ سیریز میں پہلے ٹیسٹ اور بعد میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

بنگلادیش کے سیکورٹی وفد نے 3 سیریز کے لئے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا تھا۔ جس کے بعد بنگلادیش کی ویمن اور انڈر 16 ٹیمیں پاکستان کا کامیاب دورہ کر چکی ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سمیت تمام بورڈز پر واضح کر رکھا ہے کہ اب وہ کوئی سیریز نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلیں گے۔ اب پالیسی بدلی تو اس کے پی ایس ایل اور دوسری سیریز پر منفی اثرات پڑیں گے۔