Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : معذور خاتون کے ساتھ اسپتال میں زیادتی کی کوشش

شائع 27 نومبر 2019 01:58pm

کراچی  میں معذور خاتون سے کے ساتھ اسپتال میں زیادتی کی کوشش کی گئی ہے ۔ گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں داخل معذور خاتون کے ساتھ وارڈ بوائے نے زیادتی کی کوشش کی ہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیگم کو گزشتہ روز طبیعت بگڑ جانے پر رب میڈیکل سینٹر میں لے کر گیا جس پر ڈاکٹرز نے کہا کہ آئی سی یو میں داخل کرنا پڑے گا۔

 متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ لو گ جائیں ہم مریض کا خیال رکھیں گے ،صبح آیا تو بیگم رو رہی تھیں انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ۔جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تو فوری کاروائی کی گئی۔

 وارڈ بوائے گلشن کو میری بیگم نے شناخت کیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں خاتون کے بھائی علی قوی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔

 اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں وارڈ بوائے کو دروازہ بند کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دارڈ بوائے نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔