Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد عالم کی ایک اور ڈبل سینچری، 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور

شائع 27 نومبر 2019 02:35pm

کراچی: شاندار کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم سے لگاتار نظرانداز ہونے والے فواد عالم نے ڈومیسٹک میچ میں ایک اور دھماکے دار ڈبل سنچری بنا ڈالی، ساتھ ہی 12 ہزار رنز کا سنگِ میل بھی عبور کرلیا۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فواد عالم نے سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کیخلاف 211 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انہوں نے اپنی اس اننگز کے دوران فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا جس پر ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔

قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے والے سابق کپتان سرفراز احمد بھی فارم میں آگئے، انہوں نے ڈومیسٹک میچ میں شاندار سنچری داغ دی۔

سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے 131 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔