Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ملکہ میکسیما نے مصروف دن گزارا

شائع 27 نومبر 2019 01:18pm

لاہور میں ملکہ ہالینڈ (نیدرلینڈ )میکسیما نے مصروف دن گزارا۔ پرچون کی دوکان پر گئیں اور گھر میں پارلر کھولنے والی خاتون سے بھی ملاقات کی۔

 ہالینڈ کی ملکہ میکسیما  لاہور میں صبح گیارہ بجے پہنچیں۔ بائیکا کمپنی اور تیز فنانشل سروس کے دورے کے بعد کوئین آف ہالینڈ نے گلبرگ میں فنجا بینکنگ کمپنی سے مستفید پرچون فروش وسیم جنرل سٹور کا دورہ کیا۔

 فنجا کمپنی کے سی ای او قاصف کا کہناتھا کہ یہ کمپنی بڑے اور چھوٹے سرمایہ کاروں کو ڈیجیٹل سرمایہ کاری کی پیشکش کرتی ہے اور ملکہ انکی خدمات اور اسکے اثرات کا جائزہ لینے آئی ہیں۔

 ملکہ ہالینڈ نے گھر میں بنائے گئے پارلر کا بھی دورہ کیا۔ ملکہ نے باہمت خواتین اور کاروباری شعبہ میں خواتین کے کردار کو سراہا۔ میکسیما نے سائیٹ سینگ بس سے فوڈ سٹریٹ کی سیر کی اور لاہور میوزیم کا بھی دورہ کیا۔