Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی، مقدمہ درج

شائع 27 نومبر 2019 07:47am

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کراچی میں ڈیفنس خیابان شہباز کا سگنل توڑنے پر ٹریفک پولیس اہلکار نے خاتون کو روکا تو خاتون نے بدتمیزی کی اور فرار ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کررہی ہیں۔

ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر خاتون شرمندہ ہونے اور اہلکار سے تعاون کرنے کے بجائے کسی سے فون پر بات کررہی ہیں اور مسلسل اہلکار پر بااثر ہونے کا رعب جھاڑ رہی ہیں۔

ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ خاتون نے میری ایک نہ سنی اور مجھے مختلف القاب سے پکارتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے اس کا ریکارڈ نکالا گیا تو وہ پیر روشن دین شاہ راشدی کے نام پر آئی ہے، جس کا پتا حیدرآباد کا درج ہے۔

پولیس نے مذکورہ گاڑی کا چالان کاٹ کر اسی پتے پر بذریعہ ٹی سی ایس روانہ کردیا ہے۔

خیابان شہباز پر پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ درخشاں میں کار سرکار میں مداخلت پر درج کیا گیا۔