Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف مدت ملازمت کیس: ہم نے از خود نوٹس نہیں لیا، چیف جسٹس پاکستان

شائع 27 نومبر 2019 05:33am

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت توسیع یا دوبارہ تقرری پر کیس کی سماعت جاری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کیس کی سماعت کررہے ہیں جب کہ اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان اور آرمی چیف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں موجود ہیں۔

سماعت کے  آغاز سے پہلے بیرسٹر فروغ نسیم نے کمرہ عدالت میں وکالت نامہ جمع کروایا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ میڈیا کو سمجھ نہیں آئی، اس معاملے پر ہم نے ازخود نوٹس نہیں لیا، ہم کیس ریاض راہی کی درخواست پر ہی سن رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے درخواستگزار ریاض حنیف راہی کو روسٹرم پر بلایا اور استفسار کیا کہ آپ کل کہاں تھے، ہم آپ کی درخواست کو چلا رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے درخواستگزار سے پوچھا آپ اپنی درخواست کوچلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ آپ بیٹھ جائیں ہم مقدمہ سن رہے ہیں۔